جنگل – جانوروں کا قدرتی مسکن

جنگل – جانوروں کا قدرتی مسکن

جانوروں کے حقوق سے متعلق اردو کا سبق ‘ ہم آزاد رہیں گے’ پڑھنے کے بعد چہارم بی کی طالبات میں ایک تخلیقی عمل کا شوق اجاگر ہوا ، چنانچہ انھیں اساتذہ کی زیرنگرانی ایک سرگرمی کروائی گئی ۔ طالبات نے جنگل کا ماڈل بنایا اور اس میں مختلف جانور اور ان کے مسکن مرتب کیے ۔ اس سرگرمی سے نہ صرف طالبات محظوظ ہوئیں ، بلکہ انہوں نے آزادی کی اہمیت کو بھی جانا اور سمجھا۔ اس عمل کے ذریعے اس فہم کو بھی عام کیا گیا کہ اگر انسان اپنی حدود میں رہیں تو وہ دوسروں کی آزادی اور خود مختاری میں خلل انداز نہیں ہوتے۔ طالبات نے اس حقیقت کو بخوبی سمجھا کہ یہ جانور بھی اللہ کی ایک خوب صورت تخلیق ہیں اور ان کے حقوق کی پاسداری ہم پر فرض ہے۔

Click here for  Pictures