ISB | F-8 Campus Literacy board – Urdu

ISB | F-8 Campus Literacy board – Urdu

ISB | F-8 Campus Literacy board – Urdu

حال ہی میں ایف-ایٹ کیمپس نے جماعت اول اور دوم کے لیے اُردو پڑھائی کا بورڈ متعارف کروایا ہے۔ جسکا مقصد طلبا میں پڑھائی سے لگاؤ پیدا کرنا اور ان کی پڑھائی کی صلاحیتوں کو اُبھارناہے۔ پہلا بورڈ برسات کی بارش کے بارے میں تھا جو کہ آٹھ آسان جملوں پر مبنی تھا۔ اُستانی نے طلبا کو ایک بار بورڈ خود اپنے ساتھ لے جا کر دِکھایا اور پڑھ کر سنایاجبکہ تاکید کی گئی کہ بورڈ کے پاس سےگزرتے ہوئے کم از کم ایک جملہ یا کچھ الفاظ ضرور پڑھیں ۔ کچھ طلبا با آسانی پڑھ سکتے ہیں جبکہ کچھ کو مشکل کا سامنا ہے، تا ہم تمام طلبا کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
اُردو بورڈ طلبا کی پڑھائی میں بہتری اور ذخیرہ الفاظ میں اضافے کا سبب ہے۔ یہ سلسہ ان کے پڑھنے کی صلاحیت میں معاون ثابت ہو گا، اِن شاء اللہ۔